حیدرآباد۔14نومبر(اعتماد نیوز)آج تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی نے اسپیکر
اسمبلی مدھو سدن چاری سے ملاقات کرتے ہوئے تلگو دیشم کے دس ارکان
اسمبلی کی
معطلی کو بر خواست کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اسپیکر سے اسمبلی اجلاس میں
تلگو دیشم کے ارکان کو بھی بات چیت کا موقع دینے کی اپیل کی۔